26 اگست، 2026، 10:00 AM

امدادی مرکز پر صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ

امدادی مرکز پر صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے قلندیا پناہ گزین کیمپ میں انروا کے مرکز کے خلاف اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے انروا کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے والے قوانین ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ قلندیا میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم ادارے اونروا کے مرکز پر اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ ایسے قوانین ختم کرے جو اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ قلندیا میں انروا کے مرکز پر اسرائیلی فورسز کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انروا کی تنصیبات کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

اس سے قبل القدس گورنری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا پناہ گزین کیمپ میں قلندیا انسٹی ٹیوٹ کے اطراف کا محاصرہ کرلیا اور ادارے کی نجی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے اس کے دروازے کھولنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں اور فوجی سازوسامان کے ساتھ دھاوا بولا۔ ایک فوجی بس بھی کیمپ کے داخلی راستے میں داخل ہوئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کا ایک افسر فوجی اہلکاروں کے ہمراہ قلندیا انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہوا، جو اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی اور روزگار فراہم کرنے والی ایجنسی انروا سے وابستہ ہے۔

اس دوران اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع کفر عقب کے علاقے میں، دیوارِ حائل کے قریب، فلسطینی باشندوں میں انہدام کے نوٹس بھی تقسیم کیے۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران قلندیا کیمپ میں ایک ایمبولینس کو بھی روک لیا گیا اور کچھ دیر تک موقع پر روکے رکھا گیا۔

اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں انروا کی تنصیبات کے خلاف اس نوعیت کی اسرائیلی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور اسرائیل کو انروا کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے والے اقدامات اور قوانین ختم کرنے چاہییں۔

News ID 1940885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha